ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج تہران میں محب کوثر نامی ایک ہسپتال کے پہلے فیز کے افتتاح کے موقع پر حضرت فاطمہ زہرا سلام علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی طاقت خدا تعالی کی قدرت کا جلوہ اور انسانی معاشرے میں قدرت الہی جاری ہونے کا سبب ہے۔ صدر مملکت نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ عوام پر اعتماد اور ان کو مواقع فراہم کر کے بہت سی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے کہا کہ اگر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی جانب سے عوام پر اعتماد نہ کیا گيا ہوتا تو ایران کو دفاع مقدس (٨٨-١٩٨٠)میں، کہ جس کے دوران تمام طاقتیں اسے شکست دینے کے درپے تھیں، فتح حاصل نہ ہوتی۔واضح رہےکہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کے موقع پر محب کوثر ہسپتال کے پہلے فیز کا افتتاح کیا گيا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409043
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ملت ایران نے تاریخ میں سرگرم، جدت پسندانہ اور تہذیب ساز کردار ادا کیا ہے۔